سڈنی (پی این آئی) وہ پہلا ملک جہاں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، آسٹریلیا میں یوم عرفہ 19 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں جمعہ کے روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ جبکہ کچھ ممالک میں ذی الحج کا چاند نطر آگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں ذی الحج کا چاند نظر آ چکا، ان ممالک میں بھی عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کمپلیکس میں بعد نماز عصر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ابولخبیر آزاد کی سربراہی میں شروع ہو چکا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، نیوی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے اور نمائندے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گے جس کے بعد چاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا بتانا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہو چکی، یوں آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے کچھ زائد ہو گی، اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔جبکہ عید کی آمد سے قبل پاکستانیوں کو لمبی تعطیلات کی خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ کو اپنے آبائی علاقوں میں جانب روانہ ہو جائیں گے۔ یوں 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں