حج کیلئے جانے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، وجہ کیا بنی؟

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی حج صرف مملکت میں مقیم تارکین اور سعودی شہریوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس بار صرف 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا کہ حج سیزن کے دوران مسجد الحرام اور اس کے مضافات اور مشاعر مقدسہ یعنی منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان مقامات پر داخلے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ لازمی ہوگا۔تاہم بہت سے لوگ بگیر اجازت حج مقامات کی جانب جانے کی کوشش کے دوران پکڑ گئے ہیں۔ حج سیکورٹی فورسزکمانڈ کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل سامی الشویرخ نے بتایا ہے کہ حج مقامات (مسجد احرام اور آس پاس کے علاقے اور منیٰ، مزدلفہ، عرفات) تک پہنچنے کی کوشش کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حج ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب ان افراد پر فی کس 10 ہزار ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بغیر اجازت نامہ حج مقامات کی جانب جانے کی پابندی 5 جولائی 2021ء (( 25 ذی قعدہ 1442ھ) سے 23 جولائی ( 13 ذی الحجہ 1442ھ) تک نافذالعمل ہوگی۔اگر کوئی مقامی یا غیر ملکی اس خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر 10 ہزر ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کہنا ہے کہ کہ حج سیزن کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں سخت سیکیورٹی کر دی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر ملکی بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کی کوشش کرتا ہوا پکڑا گیا یا حج ہدایات کی خلاف ورزی کی تو اسے مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اورآئندہ وہ کسی بھی ویزے پر مملکت میں داخل نہیں ہو سکے گا، جبکہ بے دخلی سے قبل جرمانہ بھی بھرنا ہو گا۔گزشتہ سال بھی بغیر اجازت حج مقام کا رخ کرنے پر سینکڑوں تارکین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حج روڈ سکیورٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹیں موثر کردی ہیں۔محکمہ پاسپورٹ نے پھر انتباہ کیا ہے کہ حج ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے اور انہیں قید کی سزائیں دی جائیں گی جو ٹرانسپورٹ کمپنی لائسنس کے بغیر کسی کو حج کے بغیر لے جائے گی اسے سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے تمام تارکین اور مقامی باشندوں کو تاکید کی ہے کہ وہ حج سیزن کے دوران سرکاری احکامات و ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔ سیکیورٹی اہلکار حج مقامات کی جانب جانے والے تمام راستوں کی کڑی نگرانی کریں گی۔ اجازت نامے کے بغیر کسی بھی شخص کو ان مقامات کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close