اسلام آباد (پی این آئی )امریکا کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد طالبان نے بدلہ لینا شروع کر دیا ہے ۔طالبان نے حکمت عملی کے تحت افغان فضائیہ کے پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے۔چند ہفتوں کے دوران سات پائلٹ ہلاک کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ افغان پائلٹس اپنے لوگوں پر بم گراتے تھے اور گراتے ہیں اس لئے ماررہے ہیں، دوسر ی جانب افغان انتظامیہ کی جانب سے بھی پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام بھی افغان پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں