اور اب بھارت کو زیکا وائرس نے لپیٹ میں لے لیا

نئی دہلی (پی این آئی) ایک طرف کورونا وائرس کی بد ترین شکل ڈیلٹا نے بھارت میں صف ماتم بچھا رکھی ہے تو دوسری جانب ایک نئی مصیبت اس کے گلے پڑ گئی ہے اور اب بھارت کو زیکا وائرس نے بھی گھیرلیا، بھارت کی ریاست کیرالہ میں زیکاوائرس کے 14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں زیکا وائرس کے 14 کیس رپورٹ ہونے کے بعد تمام اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔

ریکوڈک کیس، پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانہ، برطانوی عدالت نے پاکستان کو کرپشن کا الزام اٹھانے سے روک دیا

لندن (پی این آئی) مشہور زمانہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور لندن ہائی کورٹ نے پاکستان پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس معاملے میں کرپشن کا الزام عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ لندن ہائی کورٹ کی جانب سے 98 صفحات پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو ریکوڈک کیس میں کرپشن کے الزامات اٹھانے سے روکنے کا کہا گیا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلین فرم ٹیھتیان کو جزوی ایوارڈ دینے کا فیصلہ لندن ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لندن ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ذکر تک نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے بدعنوانی کا حوالہ نہیں دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close