ماسکو(آئی این پی) افغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ سمیت افغانستان کے 85فیصد علاقے کا کنٹرول انہوں ںے سنبھال لیا ہے،عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں طالبان کے ایک وفد میں شامل عہدے داروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان کے 398 اضلاع میں سے 250اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے،خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ اسلام قلعہ کی سرحدی گزرگاہ ان کے مکمل کنٹرول میں ہے،خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان مذاکرات کار شہاب الدین دلاور کا کہنا ہے کہ اب افغانستان کے 85فیصد علاقے ان کے کنٹرول میں ہیں،افغان طالبان کی جانب سے ایرانی سرحد سے متصل سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر قبضے کا دعوی امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے صرف چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے، واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ افغانستان میں فوجی مشن اگست کے آخر تک ختم ہو جائے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں