متحدہ عرب امارات نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد کسی بھی دوسرے خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذی الحج کا دیکھنے کی کوشش کی گئی، تاہم کسی بھی خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ماہرین فلکیات کسی بھی خلیجی ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے میں ناکام رہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق تمام خلیجی ممالک آج چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ یوں سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں یوم عرفہ 19 جولائی بروز پیر، عید الاضحٰی 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی، جبکہ یکم ذی الحق 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔واضح رہے عرب ماہرین فلکیات پہلے ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ خطہ خلیج میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا، یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی، یوں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند ہی دن باقی بچے ہیں۔ یاد رہے عید الاضحی مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں