عمان(آن لائن ) پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر 24 ممالک سے مسافروں کی آمد پر عمان نے پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا مقصد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے، عوام احتیاط کریں۔سعودی عرب کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے جمعرات کو اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ جن ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔اخبار کے مطابق پروازوں پر پابندی کا مقصد عمان کی سرحدوں میں وائرس کو داخل ہونے سے روکنا ہے کیونکہ پابندی کی فہرست میں شامل تمام ممالک وائرس کی نئی قسم جو بہت زیادہ پھیلتی ہے سے نبرد ا?زما ہیں۔ اس ضمن میں عمان کی کورونا وائرس ٹاسک فورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 ممالک سے سلطنت میں ا?مد کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا گیا ہے۔عمان میں کورونا وائرس کے 18 سو 24 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں جس سے کیسز کی مجموعہ تعداد دو لاکھ 78 ہزار 560 ہو گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 33 سو سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق عمان کی تقریباً 40 فیصد ا?بادی تارکین وطن پر مشتمل ہیں جن میں زیادہ تر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں