میدان جنگ میں مستحکم پوزیشن کے باوجود طالبان نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

کابل (پی این آئی) طالبان کی جانب سے آئندہ ماہ افغان حکومت کو امن کے لیے روڈ میپ کا تحریری مسودہ دیے جانےکا امکان ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ آنے والے دنوں میں افغان حکومت سے امن مذاکرات میں تیزی آئے گی، ہوسکتا ہے دونوں جانب سے امن و امان کے لیےکسی تحریری منصوبےکی تیاری میں ایک ماہ لگ جائے۔ کا کہنا تھا کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باجود طالبان بات چیت اور مذاکرات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ دوسری جانب طالبان ترجمان کے بیان پر افغان حکومت کا کہنا ہےکہ اگر طالبان امن کے لیے کوئی تحریری روڈ میپ دیتے ہیں تویہ خوش آئند ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close