روس کا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی مسافر طیارہ دوران پرواز لاپتہ ،29 مسافر سوار تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی طیارہ اے این 26 کمچٹکا جزیرے کے علاقے میں لینڈنگ سے قبل لاپتہ ہوا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری اعلامیہ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا لیکن طے شدہ اصول اور طریقہ کار کے مطابق کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں کیا گیا اور کنٹرول ٹاور کا بھی طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close