کربلا کے زائرین کے لیے بڑی خبر، کراچی اورلاہور سے نجف تک ہفتے میں 4 پروازیں شروع

بغداد (پی این آئی) کربلا زائرین کے کے لیے بڑی خبر کہ عراق کی ائیر لائن نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔عرب میڈیا کےمطابق عراق کی ائیر لائن ‘فلائی بغداد‘ کی جانب سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلائی بغداد کی جانب سےجاری اعلا ن میں کہا گیا ہےکہ فلائی بغداد نجف سے لاہور اور کراچی کے لیے پروازیں شروع کررہی ہے۔پروازیں 16 جولائی 2021 سے شروع کیا جائے گا جس کے تحت فلائی بغداد پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں چلائےگی، پہلے مرحلے میں کراچی سے نجف فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

طالبا ن سے جان بچا کر 1500 افغان فوجیوں نے بھاگ کر تاجکستان میں پناہ لے لی

بدخشاں (پی این آئی)  افغانستان میں طالبان کی پکڑ سے بچنے کے لیے 1500سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجک میڈیا نےتاجکستان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کابیان جاری کیا ہے جس میںمیں کہاگیا ہےکہ آج 1ہزار37افغان فوجی جان بچانےکے لیے تاجکستان آئے، جنہیں اچھے پڑوسی ہونےکے ناطے تاجکستان میں داخل ہونے دیا گیا۔ طالبان نے بدخشاں صوبےکے 6 اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مئی کے آغاز میں بھی سیکڑوں افغان فوجی سرحد عبورکرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں