امریکی فوج رات کے اندھیرے میں باگرام ائرپورٹ سے چلی گئی، افغان کمانڈر بھی لا علم

کابل (پی این آئی) امریکی فوجیوں کابل کے نواح میں باگرام ائرپورٹ رات کی تاریکی میں کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئےکمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔باگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نےخبرکی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا بتایا کہ جب ہم نےسنا کہ امریکی فوج نے باگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجےکےقریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close