بدخشاں (پی این آئی) افغانستان میں طالبان کی پکڑ سے بچنے کے لیے 1500سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجک میڈیا نےتاجکستان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کابیان جاری کیا ہے جس میںمیں کہاگیا ہےکہ آج 1ہزار37افغان فوجی جان بچانےکے لیے تاجکستان آئے، جنہیں اچھے پڑوسی ہونےکے ناطے تاجکستان میں داخل ہونے دیا گیا۔ طالبان نے بدخشاں صوبےکے 6 اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مئی کے آغاز میں بھی سیکڑوں افغان فوجی سرحد عبورکرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں