پاکستان کو کورونا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال د یا گیا، عائد سفری پابندی ختم

برسلز(آ ن لائن ) اہم یورپی ملک ن یلجئیم نے پاکستان کو کورونا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے۔بیلجئم حکام کے مطابق پاکستان سے پابندی 4 جولائی سے اٹھائی گئی ہے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافر سفر کے آغاز سے قبل قوانین پر نظر ڈال لیں اور حکومتی اقدامات اور ایس او ?پیز کا خیال کی پابندی کریں۔ یورپی ممالک نے کورونا صورتحال میں بہتری پر حال ہی میں پابندیاں نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے ?لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ بعض ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد غیرملکیوں کی ا?مد کا سلسلہ ?شروع ہو گیا ہے اور ان کے لیے خصوصی ایس او پیز طے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ویکسین لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا، وہ یورپی ممالک میں کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر سفر کرسکیں گے، یورپی یونین فیصلے کا حتمی اعلان جلد کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی2 خوراکیں لگوانے والے ممالک کے شہری یورپ میں داخل ہوسکیں گے، پاکستان سمیت جن ممالک کے شہریوں کے پاس کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا وہ کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے بغیر یورپی ممالک میں جاسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close