سعودی ماہرین فلکیات نے بھی عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی

ریاض(پی این آئی ) سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close