کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈاسامنے آگئی

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈاسامنے آگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ ابتدائی طور پر سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نسبت پھیلاؤ کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہناہےکہ کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا، ایلفا اور گاما اقسام سے بھی زیادہ پھیلتی ہے، لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔کورونا کی لیمبڈا قسم سب سے پہلے پرو میں دسمبر میں پائی گئی تھی اور یہ نئی قسم چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close