سعودی حکومت کا مسجد اقصی کا انتظام سنبھالنے کا امکان

ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصی کا انتظام سنبھالنے کا امکان ہے،اسرائیلی وزیرخارجہ کے دورہ امارات میں پیش رفت ہوئی ہے اور نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کی انتظامی کونسل بنانے کیلئے راضی ہوگئی، نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کا انتظام اردن کی حکومت سنبھالتی ہے تاہم اب اردن کے ساتھ سعودی حکومت بھی مسجد اقصی کی دیکھ بھال کرے گی،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپڈ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ابوظبی میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close