کینیڈا میں قیامت خیز گرمی، اموات کی تعداد500 کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے دوران سینکڑوں اموات کی ملنے والی اطلاعات میں سے زیادہ تر اموات گرمی کے باعث ہونے کا شبہ ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ہی صرف گذشتہ پانچ روز کے دوران 486 اموات ہوئی ہیں جو کہ اس عرصے کے دوران معمول سے 195 فیصد زیادہ شرح ہے۔خیال رہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا، گرمی اچانک بڑھنے سے 134 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ رپورٹس کیمطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ایئر کنڈیشنر کی مانگ بڑھ گئی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی حدت بڑھتی جارہی ہے اور اس کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔ امریکہ، یوروپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک کو اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔ سرد ماحول میں بسنے والےیوروپی اور امریکی باشندوں کے لئے شدید گرمی ایک عذاب ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال دنیا میں درجہ حرارت نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کم از کم 23 ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close