ہیٹ ویو سے مزید 69 افراد ہلاک، تعداد 486 ہو گئی

اوٹاوا(آن لائن)کینیڈا کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرارہے، برٹش کولمبیا میں ہیٹ ویو سے مزید 69افراد ہلاک ہوگئے ،جس کے بعد ہلاکتیں 486 ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، ہیٹ ویو نے لوگوں کو بہت زیادہ متاثر کر رکھا ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مسلسل گرم موسم کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، گرمی سے مزید 63افراد ہلاک ہوگئے۔خطرناک ہیٹ ویو سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 486تک جا پہنچی ہے۔۔۔۔۔

یورپی یونین نے سفری پابندیاں نرم کر دیں

برسلز (آن لائن)یورپی یونین کے رکن ملکوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے افراد کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ جس کا اطلاق گذشتہ روز سے ہوا ہے ۔ یورپی یونین کا ’کیو ایر کوڈ‘ ویکسین لگوانے کے بعد ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہے۔ اس کوڈ کا مطلب اس بات کی تصدیق ہے کہ مذکورہ فرد کو یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہے۔ منظور شدہ ویکسین میں بائیون ٹیک فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ اس وقت یونین کے 27 میں سے 21 ممالک نے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے مہلک ویریئنٹ ڈیلٹا کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے رکن ممالک او یونین میں تشویش پائی جاتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close