بین الاقوامی پروازیں 31 جولائی تک معطل رکھنے کا فیصلہ

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت آنے اور جانے والی بین الاقوامی تجارتی پروازیں 31 جولائی تک بدستور معطل رہیں گی۔ملک میں شہری ہوابازی کے نگران ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے جانیوالے ایک سرکلر کے مطابق ڈی جی سی اے کی جانب سے منظور شدہ تمام بین الاقوامی کارگو آپریشنز اور پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔اس میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے صورتحال کے حساب سے مخصوص راستوں پر بین الاقوامی طے شدہ پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔تجارتی پروازوں کو اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب گزشتہ سال مارچ کے آخر میں ملک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے مکمل ملک گیر لاک ڈان نافذ کیا گیا تھا۔تقریبا 2 ماہ معطل رہنے کے بعد گزشتہ سال 25 مئی کو بھارت میں اندرون ملک پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا تھا۔ بین الاقوامی پروازیں بدستور معطل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close