کورونا وبا، ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی

انقرہ(آئی این پی ) ترکی نے کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بھارت سمیت 6ممالک کی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی،عالمی میڈیا کے مطابق ترکی نے ملک میں نئے کیسز میں نمایاں کمی پر یکم جولائی سے کورونا لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم بھارت سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کورونا وائرس سے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے 6ممالک پر سفری پابندی عائد کردی ہیں،ترک وزارت داخلہ نے بھارت سمیت جن 6ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال،برازیل اور جنوبی افریقا شامل ہیں جب کہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ترکی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جو کہ نیگیٹیو ہونا چاہیئے تاہم ان مسافروں کو 14روزہ قرنطینہ بھی کرنا لازمی ہوگا،ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کے لیے ایس اوپیز میں نرمی کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے ان ممالک سے آنے والوں کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ ترکی پہنچنے کے بعد 14کے بجائے 10دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 54لاکھ سے زیادہ ہے اور اس مہلک وائرس سے 50ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے تاہم ملک بھر میں 4 کروڑ 26لاکھ اور 13ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close