شدید گرمی کو گالیاں دینے والا شخص گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی )کویت میں حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شدید گرمی پر لعن طعن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق ٹک ٹاک اور پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو سخت گرمی کی وجہ سے گالیاں دیتے اور ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ شخص ریت کے طوفان میں سے ڈرائیو کرتا ہوا گزر رہا ہے۔کویت میں اس برس اب تک درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ’غیر مہذب‘ ویڈیو پر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔مقامی میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ یہ شخص مصری شہری ہے اور اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔یاد رہےمشرق وسطیٰ کا یہ ملک ویسع پیمانے پر غیر ملکی افرادی قوت پر انحصار کرتا ہے اور اس پر اکثر ان مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم نہ کرنے سے متعلق تنقید بھی کی جاتی ہے۔اس ویڈیو کلپ کے منظرعام پر آنے کے بعد اس شخص سے اظہار یکجہتی کے طور پر بعض دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی موسم س متعلق اپنی تنقیدی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close