ریاض(ٹوڈے نیوز)سعودی ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ ’فلکیاتی علم کے مطابق 11 جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی 2021 کو ہونے کا امکان ہے۔‘اخبار 24 کے مطابق پروفیسر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’اس مرتبہ ذیقعدہ کا مہینہ 30 روز کا ہوگا۔ 10 جولائی سنیچر کو چاند 35 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد نظر آتا رہے گا۔‘’ہجری سال کے بارہویں مہینے ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ وقوف عرفہ (حج کا رکن اعظم) پیر 19جولائی کو اور ام القریٰ کیلنڈر کے عین مطابق 20 جولائی منگل کو عید الاضحی ہوگی۔‘ علاوہ ازیں فلکیاتی علوم کی عرب تنظیم کے رکن ابراہیم الجروان نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ منگل 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم الجروان نے کہا کہ ’ذی الحجہ کا چاند سنیچر 10 جولائی 2021 کو اماراتی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 17 منٹ پر پیدا ہوگا اور یہ سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 34 منٹ تک افق پر نظر آئے گا۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں