امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کابل حکومت 6 سے 12 ماہ ماہ میں گر سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ

واشنگٹن (پی این آئی) ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ حالات جس رُخ پر جارہے ہیں ان کے پیش نظر افغان حکومت سابقہ اندازوں سے زیادہ جلدی گرسکتی ہے۔امریکی انٹیلی جنس کی نئی جائزہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد چھ سے بارہ ماہ کے اندر افغان حکومت ختم ہوسکتی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے بعد بھی تقریباً 650 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔واضح رہے کہ ا فغانستان میں 20 سال تک جنگ لڑنے کے بعد امریکی فوج اس سال 11 ستمبر تک واپسی کی منصوبہ بندی کر چکی ہے لیکن سب سے بڑا سوال یہی درپیش ہے کہ ان کے جانے کے بعد ان کی قائم کردہ کٹھ پتی حکومت کا کیا ہو گا اور وہ طالبان کی جارحانہ قوت کے سامنے کتنا عرصہ مزاحمت کر سکے گی۔ اس حوالے سے امریکی حلقوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close