نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’ڈیلٹا‘ نے پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر حکومتوں اور ماہرین کو خبردار کیا ہے کہ بھارت سے نکلنے والا نیا وائرس چین، آسٹریلیا، فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساؤتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں