ترکی کا افغانستان میں مزید فوج نہ بھجوانے کا اعلان

انقرہ (آئی این پی ) ترکی نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد مزید فوج نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر دفاع پلوسی آکار نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد کابل ائرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے مزید فوجی دستے نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کے لیے لاجسٹک اور مالی مدد پر امریکہ سے بات چیت جاری ہے اور جمعرات کو امریکی وفد کے ساتھ معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترک وزیردفاع نے واضح کیا کہ ترکی 6 سال تک کابل ائرپورٹ کی سیکیورٹی مشن کے تحت موجودگی رکھے گا اور نیٹو مشن کے تحت ہمارے 500 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close