امریکہ نے ایرانی خبر رساں اداروں کے زیراستعمال درجنوں ویب سائٹس بند کردیں

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ نے “پابندیوں کی خلاف ورزی” کے الزام میں ایران کے خبررساں اداروں کے زیراستعمال درجنوں ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایران کے اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین(آئی آرٹی وی یو)کیزیراستعمال 33 ویب سائٹس اور کتائب حزب اللہ(کے ایچ) کے زیرانتظام تین ویب سائٹس کو بند کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا گروپ ، آئی آر ٹی وی یو اورکے ایچ، دونوں پر امریکہ نے پابندی عائد کررکھی ہے جس کے تحت وہ بغیر لائسنس کے امریکہ میں ویب سائٹ اور ڈومین خدمات حاصل نہیں کرسکتے۔جن ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے ان میں ایران کے سرکاری ملکیتی نیوز چینل پریس ٹی وی اور العالم کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں تاہم ان دونوں چینل نے ایرانی ڈومینز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی نشریات کو اسی دن بحال کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close