فلوریڈا (پی این آئی) امریکی بحریہ نے گزشتہ روز اس وقت عالمی میڈیا میں سنسنی پھیلا دی جب سمندر میں اتارے گئے نئے امریکی بحری بیڑے کے قریب خوفناک دھماکے نے سمندری طوفان کی سی کیفیت پیدا کر دی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئے امریکی بحری بیڑے کی مضبوطی اور جھٹکے سہنے کی صلاحیت جانچنے کیلئے زوردار دھماکا کر کے اس کی آزمائش کی گئی۔ نئے امریکی بحری بیڑے کی مضبوطی جانچنے کیلئے بحر اوقیانوس میں فلوریڈا سے 100 میل دور سمندر میں طاقتور دھماکا کیا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ سمندر میں 3.9 شدت کا زلزلہ پیدا ہوا جبکہ یہ آزمائش بھی کامیاب رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں