وائٹ ہاؤس میں موت، صدر جو بائیڈن شدید غم اور صدمے کا شکار ہو گئے

واشنگٹن (پی این آئی) وائٹ ہاؤس میںامریکی صدرجو بائیڈن کا عزیز ترین پالتو کتا چیمپ 13 برس کی عمر میں موت کے منہ میں چلا گیا جس کے باعث صدر بائیڈن شدید غم اور صدمے کا شکار ہو گئےہیں۔چیمپ نامی جرمن شیفرڈسال 2008 سے صدر بائیڈن کے ساتھ تھا۔ اس حوالے سےامریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیمپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگاؤ تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ہے۔اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رکھا گیا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہو ئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close