ریوڈی جنیرو(پی این آئی) جنوبی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد نصف ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں حکومتی ترجمان نے کہاکہ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد اب پانچ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دو سو دس ملین کی آبادی والے اس ملک میں گزشتہ روز بھی کورونا کے مزید دو ہزار سے زائد مریض انتقال کر گئے۔ اگر اموات میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا، تو جلد ہی برازیل امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا کی وبا کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک بن جائے گا۔ امریکا میں اب تک کووڈ انیس کے باعث چھ لاکھ سے زائد اموات رجسٹر کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں