کووڈ 19 بحران سنگین، آکسیجن کی کمی کا سامنا

افغانستان میںکابل(آئی این پی)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران افغانستان میں صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور حکومت کو بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آکسیجن کی بروقت فراہمی کا چیلنج درپیش ہے۔افغان وزارت صحت کے ترجمان غلام داسیجی نذری نے بتایا کہ حکومت 10صوبوں میں آکسیجن سپلائی پلانٹ لگا رہی ہے جہاں بعض علاقوں میں کووڈ-19 کیسز میں 65فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق 5 فیصد سے زیادہ شرح سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکام وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ نہیں کررہے جس سے وائرس پھیل سکتا ہے، افغانستان میں ایک دن میں بمشکل 4 ہزار ٹیسٹ ہوتے ہیں اور اکثر اس سے بھی کم ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔افغانستان میں یومیہ کیسز کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور مئی کے اختتام پر یومیہ ڈیڑھ ہزار کیسز کے مقابلے میں اس ہفتے روزانہ 2300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وزارت صحت نے اسے بحران قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close