دہشت گردی یا حادثہ؟ امریکہ میں پریڈ کے دوران لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا گیا

میامی (پی این آئی) امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئےہیںجبکہ لوگوں پر ٹرک چڑھانے والے ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حا دثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا اس سے پہلے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں چند روز پہلے کھلی دہشت گردی کے واقعے میں ایک شخص نے مسلم فیملی پر محض مذہب دشمنی میں ٹرک چڑھا کو چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close