مقبوضہ بیت المقدس(پی این آئی)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد حرم قدسی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ۔عرب ٹی وی کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔اسرائیلی پولیس کے تشدد سے صحافیوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہری نماز جمعہ کے لیے مسجد میں داخل ہو رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں اور اشک آورگیس کی شیلنگ کی۔فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے صوتی بموں، دھاتی گولیوں اور دیگر پرتشدد ہتھکنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں