سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کونامزد کر دیا گیا

ٹورنٹو(پی این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج نامزد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمود جمال 2019 میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج بنے تھے۔سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج محمود جمال یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی، پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا، زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاوس کی طرف سے کی گئی تھی۔نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close