عمر رسیدہ شخص نے 37ویں شادی کر لی‎

اسلام آباد (پی این آئی )دل ہونا چائیدہ جوان ۔۔۔ عمراں اچ کی رکھیا،عمر رسیدہ شخص نے 37ویں شادی کر لی‎، ایسی ہی ایک شادی سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے اپنی دو درجن سے زائد بیویوں کے سامنے 37 ویں شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک عمر رسیدہ شخص کی 37 ویں شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اوراس مختصر کلپ کو آئی پی ایس روپن شرما کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پہلی مرتبہ شیئر کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ شخص کو دلہن کے ہمراہ بیٹھتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاہےکہ شادی کرنے والے شخص کی یہ 37 ویں شادی ہے جو اس کی 28 بیویوں، 135 بچوں اور 126 پوتے پوتیوں کی موجودگی میں ہوئی ہے ۔صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کیا خوب قسمت پائی ہے، ایک اور صارف نے کہا یہاں ایک نہیں سنبھل پا رہی۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کا تعلق کہاں سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close