جینیوا(آئی این پی ) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ویکسین کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے صحافیوں سے گفتگو میں جی سیون ممالک کی جانب سے غریب اقوام کے لیے اعلان کردہ ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کو ناکافی قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جی سیون کی جانب سے اعلان کردہ ویکسین کی خوراکیں نہ صرف بہت ہی کم ہیں بلکہ ان کا اعلان بھی بہت زیادہ تاخیر سے کیا گیا۔ ان کے مطابق اس وقت ویکسین کی 11 ارب خوراکوں کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں