بھارتی قسم کا کورونا برطانیہ میں موت بانٹنے لگا، پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی گئی

لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ موت بن کر ناچنے لگا ہے،برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میںکورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مزید ہزاروں اموات ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے ہفتہ وار کورونا کیسز میں 64 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ آئی سی یو میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔بورس جانسن نےدرپیش صورتحال کے باعث لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کرنے ا اعلان کر دیا۔ لاک ڈاؤن کی یہ پابندیاں 21 جون کو ختم ہونے والی تھیں۔ پابندیوں کے خلاف برطانوی عوام نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کیا، سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں