جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج نے جہاں ایک طرف یہ فیصلہ کیا کہ اس سال سعودی عرب مقیم 60 ہزار مسلمان شہری ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے، اس دوران ایک بڑا اعلان بھی کیا ہےکہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظور کیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طور پر بھی اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں