کچرا صاف نہ کروانے والے ٹھیکیدار کو رکن اسمبلی کے کہنے پرگٹر کی غلاظت سے نہلا دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹھیکیدار کو کچھ لوگ مل کر گندے پانی سے بھری گلی میں بٹھا کر اسے غلاظت میں نہلا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے یہ وا قعہ رپو رٹ کیا ہے کہ ممبئی کے علاقے چاندی ولی میں جہاں ٹھیکیدار نے سیوریج سسٹم کی ٹھیک طرح صفائی نہیں کی جس کے باعث گٹروں کا پانی گلیوں میں پھیل گیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو کے رکن اسمبلی دلیپ لاندے نے ٹھیکیدار کو بلا کر گلی کی صفائی کا مسئلہ اٹھایا اور پھر اسے گٹر کے پانی میں بٹھا دیا۔ رکن اسمبلی کے حکم پر شیو سینا کے کارکنوں نے گٹر کے پانی میں لتھڑا ہوا گند اٹھا کر ٹھیکیدار کو اچھے طریقے سے نہلا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close