عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی، رجسٹریشن کا طریقہ کار بتا دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کی رجسٹریشن کے خواہشمند شہریوں اورمملکت میں مقیم مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک پورٹل لانچ کیا جائے گیا ہے جس کے ذریعے اتوار کو دن 1 بجے سے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، رجسٹریشن کا عمل بدھ کی رات 10بجے تک جاری رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے تصدیق کی کہ رجسٹریشن کی سہولت چوبیس گھنٹے کے دوران دستیاب ہے۔ جلد اندراج کی کوئی ترجیح نہیں ہے۔ حج پیکجز کی خریداری اگلے جمعہ 18 جون کو سہ پہر 1 بجے سے سے شروع ہوگی۔حج ، عمرہ اور وزٹ برائے قومی کمیٹی کے ایک ممبر محمد السمیح نے بتایا کہ کرونا وائرس وبائی مرض کے تسلسل کے باوجود سعودی عرب نے حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو محفوظ رکھنے کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی ہیں تاکہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین مکمل روحانی کیفیات سے سرشار ہو کر مناسک ادا کرسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close