ماسک کے بغیر تقریب میں شرکت پر صدر کو جرمانہ

برازیلیا (آئی این پی ) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو کورونا حفاظتی ماسک کے بغیر ایک تقریب میں شرکت کرنے پر ایک بار پھر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ انہیں جرمانے کے طور پر 90 یورو کے برابر قم ادا کرنا پڑے گی کیونکہ انہوں نے سا پالو میں ہزاروں شرکا والی ایک موٹرسائیکل ریلی میں شرکت کی مگر اس موقع پر طے شدہ حفاظتی ضابطوں کو نظر انداز کیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر بولسونارو کے بیٹے ایڈوآرڈو اور بنیادی ڈھانچے کے ملکی وزیر تارسیسیو گومیز کو بھی جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close