لوگوں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

.ریاض (پی این آئی )سعودی عرب میں لوگوں کے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کی جانب سے اس حوالے سے اعلام کردیا گیا ہے اس حکم کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں سے کھلے مقامات پر دھوپ میں کام لینے پر منگل 15 جون سے بدھ 15 ستمبر 2021 تک پابندی رہے گی۔اس عرصے کے دوران نجی سیکٹر کی تمام تنصیبات پر دن کے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات میں کام کرنا ممنوع ہوگا۔نجی سیکٹر کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنی نتصیبات سخت دھوپ اور انتہائی درجہ حرارت کے اثرات سے کارکنان کو بچانے کیلئے پیشہ وارانہ سلامتی اور صحت سے متعلق رہ نما اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close