کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کی حکومت نے نوول کرونا وائرس کے پھیلا کو کم کرنے کیلئے نافذ کی گئی حالیہ پابندیوں میں 28 جون تک مزید 2 ہفتوں کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں نوول کرونا وائرس پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ذمہ دار وزیر دفاع اسماعیل صابری یعقوب نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ فیصلہ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ تعداد میں تازہ کیسز سامنے آنے کی وجہ سے کیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کی شرح جمعرات کے روز تک یومیہ اوسط 6 ہزار 871 نئے کیسز ہے جو روزانہ 5 ہزار سے زیادہ ہے۔ملائیشیا میں یکم جون سے ملک گیرلاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت ضروری خدمات کے علاوہ تمام معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور اسے 14 جون تک جاری رہنا تھا۔ملائیشیا میں جمعہ کے روز نوول کرونا وائرس کے 6 ہزار 849 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 411 ہو گئی ہے۔ 84 مزید اموات ہونے کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 3 ہزار 768 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں