سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، ڈینگی بخا ر کا علاج دریافت کر لیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانوی سائنسدانوں نے ڈینگی بخارمیں کمی کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک انقلابی تجربے میں ڈینگی بخار کے کیسز میں 77 فیصد کمی کی گئی ہے، اس تجربے میں یہ نتائج ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں میں رد و بدل کرکے حاصل کیے گئے ہیں۔انڈونیشیا کے شہر یوگیکارتا میں کیے گئے اس تجربے میں استعمال کیے گئے مچھروں کو ایک ‘کرشماتی بیکٹریا سے متاثر کیا گیا جس سے ان مچھروں کی ڈینگی پھیلانے کی صلاحیت قابل ذکر حد تک کم ہوگئی۔مچھروں کے عالمی پروگرام کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے پوری دنیا میں ڈینگی وائرس کا حل نکالا جاسکتا ہے۔نیو انگلینڈ نامی طبی جریدے نے اس تجربے کےنتائج کو شائع کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں میں 77 فیصد کمی آئی اور ڈینگی جراثیم سے متاثرہ ہو کر اسپتالوں تک پہنچنے والے مریضوں کی تعداد 86 فیصد کم رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں