پڑوسی ملک کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں

کابل (پی این آئی) افغانستان کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر صوبہ میدان وردک کے ضلع جغاتو میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی منتقلی کیلئے بھیجا گیا تھا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔افغانستان کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر صوبہ میدان وردک کے ضلع جغاتو میں گر کر تباہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close