ماہر فلکیات نے عید الاضحٰی کی تاریخ بتا دی

ریاض (پی این آئی) سعودی ماہر فلکیات نے عید الاضحٰی کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔ بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔یو اے ای میں بھی یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ عید الاضحی کی آمد میں اب چند ہفتے باقی ہیں۔ کئی لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اس بار انہیں کتنی تعطیلات ملیں گی۔ ایسے میں سعودی عرب کے ایک ماہر فلکیات نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے۔سعودی ماہر فلکیات کے مطابق مملکت میں ذی الحجہ کا چاند 10 جولائی کو نظر آجائے گا، یوں یکم ذی الحجہ 11 جولائی، حج 19 جولائی جبکہ عید قربان 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ۔دوسری جانب ایک اماراتی ماہر فلکیات نے بھی امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں حج اور عید الاضحی کی تاریخ کے بارے پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق یو اے ای میں اس بار عید الاضحی 20 جولائی 2021ء کو ہونے کا بھرپور امکان ہے۔ مشہور عرب ماہر فلکیات و سپیس سائنس کے ممبر اور شارجہ پلانیٹریم کے سربراہ ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہو گی ، پہلے روز کا چاند غروب آفتاب کے بعد 34 منٹ پر آسمان پر دکھائی دے سکے گا۔ایسی صورت میں ذی الحجہ کے مقدس مہینے کا آغاز 11 جولائی کوہو گا۔ جبکہ 19 جولائی بروز منگل یوم عرفہ ہو گا اور 20 جولائی بروز بدھ عید الاضحی ہوگی۔ اگر 10 جولائی کو عید الاضحی ہو گئی تو ایسی صورت میں امارات میں مقیم افراد کو اس بار عید الاضحی پر چھ تعطیلات ہوں گی۔ عام طور پر امارات میں عیدوں پر پانچ تعطیلات ہوتی ہیں، مگر اس بار چھ تعطیلات کا تحفہ ملنے کا امکان ہے۔۔ الجروان نے سال 2022ء میں رمضان اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نجی اور سرکاری سیکٹر کو تین روز کی تعطیلات ہوتی ہیں، تاہم اگر ہفتہ وار تعطیلات بھی آ جائیں تو کئی بار پانچ تعطیلات بھی ہو جاتی ہیں، مگر اس بار چھ تعطیلات کی اُمید بن رہی ہے۔ اگلا ہجری سال10 اگست 2021ء کو شروع ہونے کا بھرپور امکان ہے ، اس روز منگل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close