انٹرنیٹ بندش کے باعث متعدد میڈیا و حکومتی ویب سائٹس بند

سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکہ کی کلاڈ کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرنیوالی کمپنی میں انٹرنیٹ کی وسیع پیمانے پر بندش کی وجہ سے منگل کی صبح دنیا بھر میں حکومتی اور میڈیا اداروں کی متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند ہو گئیں۔پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تقریبا 3 بجے برطانوی حکومت اور سی این این ، دی گارڈین ، فنانشل ٹائمز، نیویارک ٹائمز سمیت درجنوں میڈیا ویب سائٹس کا صفحہ اول دستیاب نہیں تھا۔سان فرانسسکو میں قائم ایک کلاڈ سروس فراہم کرنیوالی کمپنی “فاسٹلی” نے پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ایک مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہماری سی ڈی این سروسز کی کارکردگی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کی تحقیقات کر رہی ہے۔تقریبا ایک گھنٹے بعد ہی کمپنی نے کہا کہ مسئلے کی شناخت ہو گئی ہے اور اسے درست کر دیا گیا ہے۔ عالمی سروسز کی بحالی کے ساتھ ہی صارفین کو اصل سے زیادہ بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے تک بہت سی ویب سائٹس دوبارہ آن لائن ہو گئی تھیں۔

close