واشنگٹن(شِنہوا)ایک شائع ہو نے والی نئی تحقیق کے مطابق امریکی خوراک و دوا انتظامیہ(ایف ڈی اے)کی جانب سے منظور کی گئی ایم آراین اے نوول کروناوائرس ویکسینز مکمل ویکسی نیشن کروانے والوں میں بیماری کا خطرہ91فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔ایف ڈی اے کی جانب سے ایم آر این اے نوول کروناوائرس کی منظور شدہ 2ویکسینز فائزر-بائیواین ٹیک ویکسین اور موڈرنا ویکسین ہے۔بیماری پر قابو پانے و روک تھام کے امریکی مراکز(سی ڈی سی)کی شائع ہو نے والی تحقیق کے مطابق یہ اولین تحقیق میں شامل ہے جس کے مطابق ایم آر این اے ویکسی نیشن ان لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے جو مکمل طور پر یا جزوی طور پر ویکسی نیشن کے باوجود نوول کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔مکمل طور پر ویکسی نیشن کا مطلب دوسری خوراک کے 14 یا زیادہ دن بعد اور جزوی ویکسی نیشن کا مطلب پہلی خوراک کے 14 یا زیادہ دن سے لے کر دوسری خوراک کے بعد 13روز تک ہوتاہے۔یہ نتائج سی ڈی سی کی 4ہفتوں پر مشتمل طبی کارکنوں، ابتدائی ردعمل دینے والوں، اگلے محاذ پر کارکنوں اور دیگر ضروری کارکنوں کے “ہیروز۔ بحالی” پر تحقیق میں اضافی ڈیٹا سے اکٹھے کئیگئے ہیں،اس گروہ کا ان کی مصروفیات کی وجہ سے نوول کروناوائرس کاباعث بننے والے وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں