اسلام مخالف اقدامات اٹھانے والے فرانسیسی صدر کو شہری نے سرِ عام تھپڑ مار دیا

پیرس (پی این آئی) فرانس کے صدر امانویل میکرون کو ایک شہری نے سر عام تھپڑ دے مارا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امانویل میکرون فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے پر گئے تھے جہاں وہ اپنے استقبال کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کر رہے تھے ۔ اسی دوران ایک نوجوان شہری نے پہلے فرانسیسی صدر کے ساتھ ہاتھ ملایا اور پھر انہیں تھپڑ دے مارا۔امانویل میکرون کو تھپڑ پڑتے ہی سیکیورٹی اہلکار نوجوان پر ٹوٹ پڑے ۔ اہلکار صدر کو فوری طور پر محفوظ مقام پر لے گئے جب کہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ تاحال نوجوان کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close