پیرس (شِنہوا)فرانس کے مسابقتی ریگولیٹر نے گوگل کو آن لائن اشتہاری کاروبار میں ترجیحی رویہ اختیار کرنے پر 22کروڑ یورو(26کروڑ70لاکھ امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کیا ہے۔فرانس کی مسابقتی اتھارٹی نے کہا کہ گوگل نے اپنے اشتہاری سرور،اپنے آن لائن اورآکشن ہاوس۔گوگل ایڈ منیجرسے ترجیحی سلوک کے لئے اپنے اثرورسوخ کا غلط استعمال کیا۔فرانسیسی واچ ڈاگ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طرزعمل اس لحاظ سے بھی سنگین ہے کیونکہ اس سے ایس ایس پی(سیل سائیڈ پلیٹ فارم)مارکیٹ میں گوگل کے حریفوں اور سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز کے پبلشروں کو غیرمنصفانہ طور پر نقصان ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں