افسوسناک خبر ! مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتیں

واشنگٹن(پی این آئی )امریکی ریاسٹ میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سیکھانے والے سکول کی ملکیت تھا اور آج صبح ٹریننگ کے لیے لفٹ اکیڈمی ایڈیانا پولس سے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹ اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

close